کارپٹ ایسوسی ایشن کے سبسڈی کیلئے محکمہ تجارت ‘متعلقہ فورمز کو خطوط ارسال 

Oct 19, 2020

لاہور( کامرس رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے فریٹ سبسڈی کیلئے محکمہ تجارت ،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو خطوط ارسال کر دئیے جبکہ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیٹ بینک برآمد کنندگان کیلئے پالیسیوں میں مزید نرمی کرے تاکہ برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو سکیں۔ سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقدہوا جس میں چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویز حنیف ،سینئر مرکزی رہنماعبد اللطیف ملک،سعید خان ،میجر (ر) اخترنذیر،اعجازالرحمان،اکبر ملک،دانیال حنیف ،فیصل سعید خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ریاض احمد نے مطالبہ کیاکہ حکومت نمائش میں شرکت کرنیوالوں کیلئے 80/20کا فارمولہ تشکیل دے۔ نمائشوں میں شریک برآمد کنندگان کیلئے مصنوعات واپس لانا بھی انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا ہے اس کیلئے بھی خصوصی احکامات جاری کئے جائیں۔

مزیدخبریں