لاہور(کامرس رپورٹر) لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے حفیظ سنٹر مین لگنے والی آگ سے املاک کے نقصان پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تاجروں کے نقصان کی داد رسی کرے۔ حفیظ سنٹر کے تاجروں کیساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کی آواز اْٹھائیں گے ۔آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تاجروں کے نقصان کاازالہ کیا جائے۔سٹی ٹریڈرز ایسوسی ایشن برانڈرتھ روڈ کے سیکرٹر ی وقار قیصر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں تاجروں کو سنبھالا دیں۔