کیپیٹل سمارٹ سٹی اور رائل آرچرڈ  ملتان کیلئے اٹلی سے   سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کا پہلا آرڈر موصول ہونے کو تیار

اسلام آباد (پ ر) کیپیٹل سمارٹ سٹی اور رائل آرچرڈ  ملتان کیلئے  سمارٹ ویسٹ منیجمنٹ سسٹم  کا اٹلی سے پہلا آرڈر پہنچنے  کے قریب ہے ۔یہ سازوسامان اٹلی کی سب سے بڑی کوڑے   کرکٹ   کی مینجمنٹ کمپنی ای ایس اے سے خریدا جا رہا ہے۔ ریگیو ایمیلیا اٹلی میں قائم ای ایس اے کی فیکٹری  میں  کیپیٹل سمارٹ سٹی ٹیم نے سامان کا معائنہ کیا ۔ابتائی طور پر 348کوڑا ڈالنے والے باکسز کے ساتھ ساتھ دو کوڑا کرکٹ جمع کرنے والے ٹرک اور سورج کی روشنی سے  چلنے والے کمپیکٹرز خریدے گئے ہیں ۔ہرایک ٹوکری میں 3ہزار لیٹر  کوڑے کی گنجائش ہے اور ٹرک 21کیوبک میٹر(10ٹن ) کوڑا  اٹھا سکتاہے ۔ٹرک پی ایل سی اور ٹریکٹرز سے لیس ہیں  اور کیمرہ بھی نصب ہے تاکہ کام کو کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جاسکے ۔یہ نظام اس سے قبل حکومت یا کسی نجی شعبہ کی جانب سے پاکستان میں متعارف نہیں کروایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...