شہریوں کیلئے روزگار کے مواقع‘ ایل ڈی اے نے بزنس فرینڈلی قوانین متعارف کروا دئیے

Oct 19, 2020

لاہور (پ ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ وزیراعظم  کے وژن کے تحت شہریوں کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداکرنے کی خاطر ایل ڈی اے نے بزنس فرینڈلی قوانین متعارف کروا دئیے ہیں۔ قوانین کے ذریعے  ڈاکٹرز، انجینئر ز، آرکیٹیکٹس اور دیگر شعبوں سے وابستہ کنسلٹنس کواپنی رہائش گاہ کے 25فیصد کورڈ ایریا پر پیشہ وارانہ امور انجام دینے کی نہ صرف اجازت دی گئی ہے بلکہ انہیں کمرشلائزیشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔  تعمیراتی سرگرمیوں کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے نئے تجارتی مراکز قائم کرنے کی اجازت دی  ہے۔ موجودہ کاروبار کو وسعت دینے  کیلئے پہلے سے زیر استعمال زمین کے برابر اتنی ہی اور اراضی ساتھ شامل کرنے کی سہولت  دی گئی ہے۔ کاروباری طبقے کی سہولت کیلئے کمرشلائزیشن فیس قسطوں میں جمع کرانے کی سہولت دی گئی  اور یہ قسطیں دو کی بجائے تین سال میں جمع کروانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں