لاہور (پ ر) صارفین کو مالیاتی خدمات کی رسائی آسان اور باسہولت بنانے کے لئے یوپیسہ نے موبائل والٹ کے لئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر ٹرانزیکشنز کے چارجز کم کردیئے ہیں۔ صارفین اب کم سے کم نرخوں پر گھروں سے باہر نکلے بغیر ملک بھر میں کہیں بھی رقوم بھیج سکتے ہیں۔ یو پیسہ واحد کمپنی ہے جو 2500 روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی سہولت اتنے کم نرخوں پر فراہم کر رہی ہے۔ اس حوالے سے یکم اکتوبر 2020 سے یہ قیمتیں قابل اطلاق ہیں اور یووالٹ کے تمام صارفین کو دستیاب رہیں گی۔ ٹرانزیکشن پر کم سے کم چارجز 100 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ چارجز 300 روپے ہیں۔