فیروزوالہ( نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل فیروزوالہ رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر کوٹ پنڈی داس اور کالا خطائی روڈ کے علاقہ میں سموگ پھیلانے والے چار زمینداروں کا سراغ لگا کر کاروائی کیلئے انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر شرقپور ماہین فاطمہ نے عملے کے ہمراہ چھاپے ما کر سموگ پھیلانے والے پانچ زمینداروں کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے ۔