ملتان (خبر نگار خصوصی)پی سی جی اے کے اعدادو شمار کے مطابق 15 اکتوبر2020تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 26لاکھ 88ہزار385گانٹھ کپاس آئی۔ 15 اکتوبر2019تک 44 لاکھ40ہزار263گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17لاکھ51ہزار878گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے۔ کمی کی شرح 39.45فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 12لاکھ13ہزار908گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 20 لاکھ49ہزار933گانٹھ کپاس سے 8لاکھ36ہزار025گانٹھ کم ہے۔ پنجاب میں کمی کی شرح40.78 فیصد رہی۔