لاہور (پ ر)22اور23اکتوبر کوسالانہ تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولانا خالد محمود، مولانا وسیم اللہ سمیت کئی علماء کرام اورکارکنوںنے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتؐکا تحفظ کرنے والے حضور ؐ کی ذات اقدس کے چوکیدارہیں۔آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس چناب نگر اسلام اور دین دشمن قوتوں کے لیے اتحاد و اتفاق کا پیغام ہوگی عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے۔