شاہ پورکانجراں اور ماڈل کیٹل مارکیٹ شیخوپورہ میں فارمرز اور بیوپاریوں کیلئے راہداری سلپ سسٹم متعارف کرادیا گیا

Oct 19, 2020

لاہور ( نیوز رپورٹر )لاہور ڈویڑن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے شاہ پورکانجراں اور ماڈل کیٹل مارکیٹ شیخوپورہ میں فارمرز اور بیوپاریوں کے لیے خریداری کے بعد راہداری سلپ سسٹم متعارف کرادیا ہے۔ بیوپاری راہداری سلپ کو مویشی منڈی میں کی جانے والی خریدوفروخت کے ثبوت کے طور پر استعمال کریں گے۔ جس میں خریدار اور فروخت کنندہ کا نام، پتہ،شناختی کارڈ نمبر،موبائل نمبرسمیت جانور کی نسل،رنگ اور خریدے گئے جانور وں کی شناختی علامات کا اندراج کیا جاتا ہے۔ خریدارو فروخت کنندہ اپنے گواہان کے ساتھ انگوٹھے اور دستخط بھی کرتے ہیں۔ میٹ فارمرزا ور بیوپاریوں کو جانوروں کی نقل و حمل کے دوران پولیس ناکو ں پر اور چوری سے بچنے کے لیے راہداری سلپ کا اجراء  بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ 

مزیدخبریں