نوازشریف ملک دشمنوں کا آلہ کار ‘افرا تفری پھیلنا چاہتا ہے:اعجازاحمدچوہدری 

لاہور( نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ نوازشریف ملک دشمنوں کا آلہ کار بن کر ملک میں افراتفری پھیلنا چاہتا ہے،مفرورشخص مودی کی زبان بول کر غیر ملکی آقاؤں کو خوش کررہا ہے، پی ڈی ایم کے اتحاد کے تلے ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل ہو رہی ہے، حکومت اور پاکستانی قوم افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں کی پشت پر کھڑی ہے، ان خیالات کا اظہار اعجاز احمد چوہدری چونگی امرسدھو میں نشتر ٹاؤن کے نائب صدر مہر نعیم اللہ تاج کے دفترمیں کارکنان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان کے جوان آئے روز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک کی حفاظت کررہے ہیں، پاکستانی قوم اپنے شہداء  ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن