رگبی : نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے دوسرے بلیڈی سول رگبی کے میچ میں آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سات کے مقابلے میں ستائیس پوائنٹس سے شکست دیدی۔ آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم کو ہاف ٹائم تک سات کے مقابلے میں دس پوائنٹس سے برتری تھی ۔ ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ ٹیم کا شاندار ریکارڈ ہے جو 1994ء سے اب تک 44میچز میں تاحال ناقابل شکست ہے ۔ آسٹریلیا نے 1986ء کے بعد کوئی میچ نہیں جیتا۔ نیوزی لینڈ کو اب تین ملکی ٹورنامنٹ کیلئے آسٹریلیا میں ہونے والے مزید میچوں میں کامیابی کی ضرورت ہے ۔ نیوزی لینڈ نے 2003ء سے تاحال یہ ٹرافی اپنے نام کر رکھی ہے ۔ یہ میچ کرونا وائرس کے بعد ہٹائی جانے والی پابندیوں کے بعد چھیالیس ہزار انچاس شائقین نے یہ میچ دیکھا ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...