سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے رہنما چوہدری متصف علی سندھو اور تحریک انصاف ویلفیئر ونگ ننکانہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عاطف نور مان کے اعزاز میں پی ٹی آئی رہنما ریاض بھٹی نے محلہ رضا آباد میں عشائیہ دیا، جس میں انصاف ویلفیئر ونگ کے تحصیل صدر عظیم سرور،ویلفیئر ونگ واربرٹن کے صدر زوار حسین گھگ،ملک شاہد ندیم،میاں قیصر ندیم ، صدیق رحمانی،خرم شہزادو دیگر کارکنوں نے شرکت کی،اس موقعہ پر چوہدری متصف علی سندھو‘ سردار عاطف نور مان نے کہا کہ اپوزیشن کی معمولی جلسیوں کی حکومت کو کوئی پرواہ نہیں،عوام نے عمران خاں کو5سال کیلئے مینڈیٹ دیا،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،اپوزیشن کی کارروائیوں سے عمران خاں گھبرانے والے نہیں،مخالفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے کرپشن کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے،کرپٹ ٹولے سے لوٹی دولت واپس لے کر رہیں گے، وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن پر عمل کرتے ہوئے ویلفیئر ونگ کے پلیٹ فارم سے عوام کی خد مت جاری رکھے ہوئے ہیں۔