پولو کپ 2020ء ریجاس پراپرٹی ڈویلپمنٹ کی ٹیم نے جیت لیا

Oct 19, 2020

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) جناح پولو اینڈ کنٹری کلب لاہور کے زیراہتمام ریجاس ایفل ہائٹس پولو کپ 2020ء ریجاس پراپرٹی ڈویلپمنٹ کی ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل میں آخری لمحات میں ریجاس کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کو 9-8 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سب سڈری فائنل میں ایف جی پولو کی ٹیم نے نیوایج کیبلز کو 9.5-4 سے ہرا دیا۔مہمان خصوصی صدر فیڈریشن آف چیمبر اینڈ کامرس میاں انجم نثار، سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق، چیئرمین ریجاس گروپ وسیم شہزاد اور تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اختتامی تقریب پر مہمان خصوصی فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں انجم نثار اور انضمام الحق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ 

مزیدخبریں