آرمینیا اور آذربائیجان نگورنوکاراباخ تنازع پر تازہ جنگ بندی کا احترام کریں، انتونیو گوتریس

Oct 19, 2020 | 11:37

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے آرمینیااورآذربائیجان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ نگورنوکاراباخ کے تنازع پرتازہ جنگ بندی کااحترام کریں۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمانStephaneنے ایک بیان میں کہاکہ شہریوں پرہلاکت خیز حملے قطعاً قابل قبول نہیں۔
انہوں نے کہاکہ فریقین کوانسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی پاسداری کرنی چاہیے اور بلاتاخیر مذاکرات شروع کریں۔

مزیدخبریں