وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی،، ابھی تو مزید وکٹیں گرنا باقی ہیں،مفرور چور نواز شریف نے کراچی جلسے میں خطاب نہ کیا۔
پی ڈی ایم کے دوسرے جلسے سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خطاب نہ کرنے پر معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی پہلی وکٹ دوسرے ہی اوور میں گر گئی، مفرور چور نواز شریف کی کراچی جلسے میں خطاب نہ کرنا، اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ پی ڈی ایم کو نواز شریف قبول نہیں، ابھی تو مزید وکٹیں گرنا باقی ہیں، رسوائی اور ذلت پی ڈی ایم کا مقدر۔واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے دوسرے جلسے سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے خطاب نہیں کیا تھا۔