لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر کہا ہے کہ خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہﷺ نہ صرف مسلمانوں بلکہ تمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوسکتا۔ ہمارا دین اسوہ رسول اللہ پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرور کائنات آقائے دو جہاں دنیا کے سب سے عظیم انسان ہیں، ان کے احکامات پر عمل کر کے ہی دنیا و آخرت میں امن و سکون، وبائی امراض پر قابو اور کامیاب زندگی حاصل کی جا سکتی ہے، مسلم امہ آقائے دو جہاں حضرت محمدﷺ کے ارشادات پر پوری طرح عمل نہ کرنے سے ہی آج عالم اسلام کو وہ مقام حاصل نہیں جو ہونا چاہئے۔ خاتم النبیین کی سنتوں اور احکامات پر عمل کر کے ہی آج مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔
عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں شجاعت، پرویزالٰہی کا 12 ربیع الاول پر پیغام
Oct 19, 2021