لاہور (نوائے وقت رپورٹ)سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کولن پاول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال کرونا کے باعث ہوا۔وہ جارج بش جونیئر کے دور میں 2001ء سے لیکر 2005ء تک امریکہ کے سیکرٹری خارجہ رہے۔افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کے دوران کولن پاول ہی وزیر خارجہ تھے اور انہیں پہلے افریقی نژاد امریکی وزیرخارجہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔سیاست میں آنے سے قبل کولن پاول امریکی فوج کے سربراہ اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر بھی رہ چکے تھے۔کولن پاول کو کووڈ۔19 کیخلاف ویکسین کی دو ڈوز لگ چکی تھیں۔ تاہم سی این این کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کیا جا سکتا کہ انہیں بوسٹر ڈوز لگی تھی یا نہیں۔
سابق امریکی وزیرخارجہ کولن پاول کرونا کے باعث انتقال کرگئے
Oct 19, 2021