لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی نے ہوائی آلودگی کے زمینی حقائق جانچنے کیلئے لاہور میں پہلی بار سنسرز نصب کردیئے۔ اس سے پہلے ہوائی آلودگی جانچنے کا واحد ذریعہ صرف سٹیلائیٹ تھا ۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم نے انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی سے ماحولیات اور جنگلی حیات کے ماہر ڈاکٹر ذوالفقار کی سربراہی میں کرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ کے تعاون سے زمینی حقائق پر مبنی سنسرز بنائیں۔ جو امریکہ میں اسمبل (Assembled) ہوئے ۔ ڈاکٹر ذوالفقار کے مطابق لاہور بھر میں ہوائی آلودگی کے زمینی حقائق کوجانچنے کیلئے دس سنسرز لگا ئے گئے ہیںجو اگلے مرحلے میں پورے پاکستان میں لگائے جائیں گے