ساہیوال (نامہ نگار) دو بین الاضلاعی ڈکیت مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گئے۔ مریدکے کے رہائشی ملزم سابق جوائنٹ سیکرٹری ساہیوال بار علی شان ڈوگر کو سپاری لے کر قتل کرنے آئے تھے۔ پولیس تھانہ فتح شیر کی ٹیم فتح شیر روڈ چوک پر کھڑی تھی جنہوں نے2موٹرسائیکل سوار مشکوک افرادکو روکا جنہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ سکرین کا شیشہ لگنے سے ڈرائیور شاکر زخمی ہو گیا۔
ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فریدیہ پارک سے کچا پکا نور شاہ روڈ کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس پارٹی نے ملزمان کا پیچھا کیا۔ مقامی ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب کراس فائرنگ کے نتیجہ میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان نے بتایا کہ وہ وکیل علی شان ڈوگر کو سپاری لیکر قتل کرنے آئے ہیں ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت فیضان اور مجیب عالم سکنہ مریدکے ضلع شیخو پورہ سے ہوئی۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔
ڈاکو ہلاک