عید میلادالنبیؐ: آج قیدیوں کو پراٹھا، حلوہ چکن بریانی، چکن اور روٹی دی جائے گی،سزا میں 90 روز معافی کا نوٹیفکیشن جاری 

Oct 19, 2021

لاہور +اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے کھانے کے خصوصی مینیو کی منظوری دی ہے۔ جس کے مطابق قیدیوں کو ناشتہ میں پراٹھا، حلوہ اور چائے دی جائے گی۔ دوپہر کے کھانے میں چکن بریانی، دہی، زردہ جبکہ شام کے کھانے میں چکن روٹی، سویاں اور کشمیری چائے شامل ہو گی۔حکومت نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر قیدیوں کیلئے 90 روز کی سزا معافی کا اعلان کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو قیدیوں کی سزا میں معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔ عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو سزا کی معافی مل سکے گی۔ عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے زائد کے مرد اور 60 سال سے زائد خاتون قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہو گا۔

مزیدخبریں