انقرہ (این این آئی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکا نے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں کی گئی سرمایہ کاری کے بدلے میں انقرہ کوایف 16 جنگی طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ امریکی موقف میں تبدیلی ترکی کی جانب سے روس کے فضائی دفاعی نظام ایس400 خریدنے کا نتیجہ بتائی جاتی ہے۔ واشنگٹن انقرہ کو بار بار روسی دفاعی نظام کی خریداری پر خبردار کرچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی طرف سے نئے ایف 16 کا معاملہ ایف 35 سے منسلک کیا گیا ہے۔ تاہم ترک صدر نے کہاامریکا کو ایف 35 طیاروں کی خریداری کے عوض 1.4 ارب ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔
نئے جنگی طیاروں کے حصول کی درخواست انقرہ کی دفاعی ضروریات کے پیش نظر کی گئی تھی۔
ترکی طیارے