لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کو فوری طور پر خالی کرانیکا حکم دیدیا

Oct 19, 2021

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ نے نابینا افراد کے دھرنے کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے مال روڈ کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں خالی کرانے کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مال روڈ کی بندش عدالتی فیصلے کی توہین ہے۔ عدالت نے مال روڈ پردھرنے، جلسے جلوسوں پرپابندی عائد کررکھی ہے،عدالتی فیصلے کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا جا رہا مال روڈ کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں بند اور شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔عدالت فوری طور پرمال روڈ پردھرنوں کے اپنے حکم پرعمل درآمد کی ہدایت کرے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکم کے باوجود مال روڈ سے متعلق قانون ابھی تک منظور کیوں نہیں ہوا،ڈپٹی سیکرٹری ہوم نے عدالت کو بتایا کہ مسودہ قانون بن چکا ہیجلد کابینہ پیش کیا جائے گا،عدالت ن پنجاب ہائی سکیورٹی زون اسٹیبلشمنٹ کامسودہ قانون فوری کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مال روڈ کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں خالی کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزیدخبریں