کرونا 11جاں بحق ، کل اموات 28ہزار 280ایکٹو کیسز 25ہزار870

اسلام آباد / ملتان (خبر نگار+ سپیشل رپورٹر)  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 663 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار19 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 66 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 280  مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار47 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 25 ہزار 870 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 913 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 10 ہزار 897 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 39 ہزار 902 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 2 لاکھ 35 ہزار 921 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا ویکسین سے متعلق زیرگردش ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔ این سی او سی کے مطابق سکول کے بچوں پر ویکسین کے مضراثرات سے متعلق زیرگردش ویڈیو جعلی اور تین سال پرانی ہے۔ این سی او سی نے کہا کہ کرونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اور وزارت صحت کی ہدایت کے مطابق بچوں کو انسداد کرونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 663 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 11 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار19 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 66 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 280  مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار47 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کرونا وائرس کے 25 ہزار 870 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 913 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 10 ہزار 897 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 39 ہزار 902 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 2 لاکھ 35 ہزار 921 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کرونا ویکسین سے متعلق زیر گردش ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔ این سی او سی کے مطابق سکول کے بچوں پر ویکسین کے مضر اثرات سے متعلق زیر گردش ویڈیو جعلی اور تین سال پرانی ہے۔ کرونا ویکسین  مکمل طور پر محفوظ ہے اور وزارت صحت کی ہدایت کے مطابق بچوں کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔ کرونا کے کیسز میں کمی کے بعد وفاقی وزارت ریلوے نے ٹرینوں کی بکنگ 70 فیصد سے بڑھا کر 85 فیصد کر دی ہے تاہم کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رہے  گا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں چیف کمرشل منیجر ریلوے ہیڈ کوارٹر  لاہور کی طرف سے باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
کرونا

ای پیپر دی نیشن