مولانا حافظ اجود عبید کی زیرنگرانی سیرت طیبہ اور مجلس ذکر کے عنوان پر تقریب 

Oct 19, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)بارہ ربیع الاول کی مناسب سے آج بعد نماز مغرب جامع مسجد میاں محمد فاضل 1.5 کلومیٹر کینال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے زیر اہتمام اور مولانا حافظ اجود عبید کی زیرنگرانی سیرت طیبہ اور مجلس ذکر کے عنوان پر تقریب منعقد ہوگی جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان خطاب کرتے ہوئے خصوصی دعا کرائیں گے تقریب میں حضور اکرم  کے موئے مبارک کی زیارت بھی کرائی جائے گی۔ جبکہ تقریب سے قبل خواتین کے لئے بھی عصر تا مغرب باپردہ موئے مبارک کی زیارت کا انتظام کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں