نبی کریمؐ کی سیرت پر عمل دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہے‘ نور الحق‘ علی محمد خان

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری جان، اسلام اور پاکستان پر سب قربان ہے۔ تدریسی نظام میں لفظ خاتم النبیین کا شامل کرنا خوش آئندہ حکومتی اقدام ہے، نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے ہرپہلو کو نوجوان نسل کے سامنے لایا جائے۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور امن کے پیغام کو عام کر کے پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارسجادہ نشین سندر شریف و اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر، تحریک انصاف مذہبی امور ونگ کے صدر پیر سید محمد حبیب عرفانی کی زیر صدارت عشرہ رحمتہ للعالمین و پیغام پاکستان کے موضوع پرکانفرنس سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر مملکت پارلیمنٹری افیئرز علی محمد خان سمیت دیگر علماء مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی، دیوان عظمت سید محمد چشتی، پیر عابد عارف نعمانی، پیر سید عثمان نوری، پیر سید حسنین محبوب گیلانی، پیر سید افضال حسین زنجانی، خواجہ غلام فرید کوریجہ سمیت ملک بھر سے مشائخ عظام، علماء کرام اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وجہ تخلیق کائنات ہیں۔ حضورؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے میں ہی دنیا و آخرت میں کامیابی  ممکن ہے۔ کانفرنس سے ڈاکٹر نور الحق قادری وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر عشرہ رحمت للعالمین منایا جا رہا ہے جس کا مقصدلوگوں میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اور اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر چلنے میں ہی کامیابی ہے۔ کانفرنس سے وزیر مملکت پارلیمانی افیئرز علی محمد خان نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کے لیے نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نفاذ ضروری ہے۔ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے تدریسی نظام میں لفظ خاتم النبیین شامل کرانا باعث فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...