بائیکونے بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ 2021جیت لیا

کراچی ( کامرس رپورٹر)بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹد ( بی پی پی ایل ) نے کراچی میں منعقدہ تقریب میں بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ 2021جیت لیا۔ تقریب کا انعقاد پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورسز مینجمنٹ ( پی اس ایچ آر ایم ) اور انگیج کنسلٹنگ نے 100سے زائد اداروں کے ساتھ کیا۔ بائیکو پٹرولیم نے توانائی / آئل اور گیس انڈسٹری میں بیسٹ پلیس ٹو ورک کے طور پر اعزاز سے حاصل کیا۔ سال 2021 بائیکو کیلئے بہت اچھا رہا ہے کیونکہ کمپنی نے مختلف پلیٹ فارمز پر متعدد ایوارڈ جیتے۔بائیکو پاکستان کو کام کے جامع اور متنوع کلچر کے ساتھ ساتھ کام کے حوالے سے لچکدار اور باسہولت انتظامات، اوپن آفس سپیس اور جدید ترین ان ہائوس سہولیات پر فخر ہے۔بائیکو اپنے ملازمین کو مثبت اورصحت مند ماحول کی تشکیل کے لئے  بہترین طور طریقے اپنانے میں کوشاں ہے۔اظفر سعید بیگ ، وی پی انفارمیشن، بائیکو پٹرولیم پاکستان نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’  ہمیں خوشی ہے کہ ہم بائیکو میں کام کیلئے کھلا ماحول فراہم کرتے ہیں جس سے نہ صرف ملازمین کی تخلیقی صلاحتیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ مختلف آراء اور خیالات کو سراہا جاتا ہے۔ اگر بائیکو کے ملازمین یہاں کام سے محبت کرتے ہیں تو اس میں کوئی راز نہیں کیونکہ ماحول انہیں ہر شعبہ میں ذاتی اور پیشہ ورانہ حیثیت سے ترقی کرنے میں مدد دیتا ہے۔ بائیکو میں آپ نئے خیالات کے ذریعے لاکھوں لوگوں پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں جس سے مجموعی طور پر معاشرے کو فائدہ پہنچتا ہے ۔ ملازمین کو کام کی بہترین جگہ اور ترقی کے مواقع کی فراہمی ہی سے ایک ادارہ معاشرے کو بااختیار بنا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن