زندہ قومیں اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرتیں‘ محمود ہاشم

Oct 19, 2021

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سابق ٹاؤن ناظم لیاری محمود ہاشم نے کہا ہے کہ شہید ملت لیاقت علی خان کو یہ اعزاز ملا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ان کے تمام سیاسی مشوروں کو فوقیت دیتے تھے۔ اور اپنی جائیداد کی وارثت کی تقسیم میں اپنی بہن فاطمہ جناح کے ساتھ حصہ دار بنایا۔ تحریک پاکستان کی جدوجہد ہو یا بر صغیر کے مسلمانوں کی معاشی و معاشرتی اور سماجی حوالے سے ان کا کردار اہم رہا ہے۔ وہ گز شتہ روز  سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے لیاری میں ایک روزہ شہید ملت لیاقت علی خان باکسنگ ایونٹ کے اختتامی تقریب میں باکسرز اور آفیشل میں تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔ اس موقع پر خواتین فولادی مکہ باکسنگ ایونٹ کے آرگنائزرز میڈم رخصار بٹ، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اصغر بلوچ اور نائب صدر عابد بروہی، سیکریٹری عبدالرزاق، نائب صدر مہر بخش کوچ، فتح محمد کے علاوہ باکسرز مراد بخش، محمد امین، عقیل خان، ممتاز سماجی کارکن عبداللطیف ڈوراہی و دیگر موجود تھے جبکہ ریفریز ججز کے فرائض محمد اکبر، جمیل خان، عبدالوحید درویش، عبدالرف قریشی، موسی قمبرانی، احمد قمبرانی نے انجام دیئے، ایک روزہ مقابلوں میں بوائز کے 52اور گرلز کے 16باکسرز نے حصہ لیا جس میں مجموعی طور پر 28مقابلے ہوئے، نتائج یہ ہیں،36کلو گرام میں شایان (PSBC)نے ابراہیم (GBBC)کو 3-0 سے۔ حریث (EBC)نے سمیع اللہ (OSBC)کو 2-1سے۔ 28کلو گرام میں ہمدان (KBC)نے محمد زید (YBBC)کو2-1سے۔ عاصم (LLWC)محمد دین (KBC)کو 2-1سے۔30کلو گرام میں ایاز (KBC)نے عبدالواحد (YBBC)کو 3-0سے، سبحان (ABBC)نے آذان (KBC)کو 2-1 سے۔ 32کلو گرام میں غلام حسین (YTBC)نے عبدالرزاق (MABC)کو، انس (KBC)نے علی شہزاد LLWC) (کو 3-0 سے۔ 34کلو گرام میں عبید (MNBC)نے عبید اللہ (KBC)کو 2-1سے۔ 36کلو گرام میں منیر (PNBC)ریحان (KBC)کو 2-1سے۔ بلال (OSBC)نے محمد صابر (KBC)کو 3-0سے۔ 38کلو گرام میں قدیر قمبرانی نے (MABC)نے برہان (RCD)کو 3-0سے ہرادیا۔گرلز مقابلوں میں 40کلو گرام میں رمشا (FCBC)نے سائرہ بطول (YLBC)کو 3-0، فرح ناز (GFBC) نے حمیرا کنول (LLWC)کو 2-1سے ہرا دیا۔ اس موقع پر شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزیدخبریں