کراچی ( نیوزرپورٹر)جما عت اہلسنت پاکستان کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ نبی کریم کی ولا دت کا جشن منانا ایمان کی دلیل ہے، پیغمر اسلام کی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلا د النبی کے جلوس اور محافل میں شر کت کر کے پیا رے مصطفی سے والہا نہ عقیدت کا بھر پور اظہار کریں۔ انہو ں نے کہا کہ نبی کریم کی زندگی ہر دور کے انسانوں کیلئے قابل تقلید ہے اسوہء رسا لت امن و سلامتی،انسانی فلاح و ترقی کی راہ دکھا تا ہے۔12ربیع الاول مرکزی جلوس عید میلاد ا لنبی آج بروز منگل 3/بجے سہ پہرنیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے براستہ ایم اے جناح روڈسے علما مشائخ کی قیادت میں نشتر پارک پہنچے گا۔ جلسہ عید میلاد النبی ٹھیک 5 بجے شام نشتر پارک میں ہو گا۔ علامہ شاہ عبد الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مصطفی جانِ رحمت کے چاہنے والوں کی سرزمین ہے ملک کے درودیوار ہمیشہ درودو سلام سے گونجتے رہیں گی۔ عظمتِ مصطفی کے پر چم کو بلند رکھنے کیلئے لبیک یا رسو ل اللہ کی صداؤں میں 12 ربیع الاول میلا د النبی کے جلوسوں اور جلسوں میں بھر پو ر شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عظمت مصطفی پر مر مٹنے کا جذبہ رکھنے والے لوگ موجود ہیں، میلا د کے تمام جلوس روایتی روٹ کے مطابق نکلیں گے جس میں کو ئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ انہو ں نے واضح کیا کہ غلامان مصطفی ہر گز گھبرانے والے نہیں ہیں نبی کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں میلا د النبی کا جشن جاری رہے گا۔ نیز عید میلاد النبی ا کے مرکزی جلسہ گاہ نشتر پارک کے انتظامات کے سلسلے میں جماعت اہلسنت کراچی کے رہنماؤں نے نشتر پارک کا دورہ کیا اور انتظا ما ت کے حوالے سے جا ئزہ لیا۔
شاہ عبدالحق