ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد کی مقامی عدالت نے ریچھ کو مداری سے جبکہ مداری کو جرمانہ کے بعد ہتھکڑی سے آزادی دلادی ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے گلی محلوں میں ریچھ کا تماشا دکھانے پر گزشتہ روز محکمہ وائلڈ لائف بہاولنگر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منور حسین نجمی نے اپنے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محمد اسلم نامی مداری کو گرفتار کرکے اُس سے نایاب نسل کا سیاہ رنگ کا ریچھ برآمد کرلیا ، اور مداری کو ریچھ سمیت مجسٹریٹ مرزا نعیم بیگ ہارون آباد کی عدالت میں پیش کردیاجس پر مجسٹریٹ نے مداری محمد اسلم کو دس ہزار جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہتھکڑیا ں کھولنے جبکہ نایاب نسل کے ریچھ کو چڑیا گھر بہاولنگر منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔
مداری کو دس ہزار روپے جرمانہ ،ریچھ چڑیا گھر بہاولنگر منتقل کرنے کا حکم
Oct 19, 2021