پیپلز پارٹی ترقی نہیں، تنزلی کا سفر کررہی ہے:فنکشنل لیگ

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)  پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیا فنکشنل لیگ کے چیئرمین اور جی ڈی اے کے صدر پیر سائیں پگارا جلد سندھ میں تبدیلی لیکر آئے گے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر عامر بھٹو نے تنظیم سازی کے حوالے سے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ کوئی بھی ملک ترقی کرنے کیلئے تعلیم کو عام کرتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کا یہ کارنامہ ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے دس ہزار اسکول بند کرنا چاہتی جس کو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے ہم ہر فورم پر تعلیم بچانے کی  آواز اٹھائیں گے سندھ میں اس وقت یہ حالات ہے نہ تو کوئی ہیلتھ  کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی تعلیم کی بہتر سہولیات موجود ہیں گاؤں کے اسکولوں میں وڈیروں کے بھینسوں کے باڑے بنے ہوئے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ٹنڈوالہ یار میں پولیس کا مورال یہ ہے کہ بدامنی اتنی بڑ چکی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر پولیس کی خاموشی بلا تر ہے ۔ اس موقع پر نیاز ملاح،انجینئر ارشاد پہوڑ،بشیر احمد لغاری،فنکشنل لیگ ضلع ٹنڈوالہ یار نائب صدر ڈاکٹر راشد کشمیری ایم ایس ایف ضلع ٹنڈوالہ یار کے صدر جہانزیب آسکانی بلوچ دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ای پیپر دی نیشن