لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے کھانے کے خصوصی مینیو کی منظوری دی ہے۔ جس کے مطابق قیدیوں کو ناشتہ میں پراٹھا، حلوہ اور چائے دی جائے گی۔ دوپہر کے کھانے میں چکن بریانی، دہی، زردہ جبکہ شام کے کھانے میں چکن روٹی، سویاں اور کشمیری چائے شامل ہو گی۔
عید میلادالنبیؐ: آج قیدیوں کو پراٹھا، حلوہ چکن بریانی، چکن اور روٹی دی جائے گی
Oct 19, 2021