کنری(نامہ نگار ) روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر نوجوان نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ لگاکر خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق کنری کے قریب ٹوبہ شاخ کے گاؤں قاضی پپو میں 24 سالہ نوجوان دھنجی ولد پریموں کولہی نے گھر کے اندر کمرے میں گلے میں رسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ نوجوان کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی بیوی تین ماہ قبل روٹھ کر میکے چلی گئی تھی جس کو منانے اور واپس لانے کیلئے وہ سسرال پہنچ گیا کافی منت سماجت کے باوجود بیوی نے شوہر کے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس کے باعث نوجوان نے دلبرداشتہ ہو کر گھر آنے کے بعد خودکشی کرلی وقوعہ کے وقت وہ کھروں میں کام کرنے گئے ہوئے تھے گھر پہنچے تو لاش چھت سے لٹکی ہوئی تھی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تعلقہ اسپتال کنری پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔