نصیرآباد (نامہ نگار ) پاکستان ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں پٹ فیڈر کینال و ذیلی نہروں سمیت ربیع کینال ٹیل تک زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم اور علاقائی ز مینداروں و کاشتکاروں کے درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس ڈاکٹر محمد اسحاق سندرانی بگٹی کی زیر صدارت کیا گیا اجلاس میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی و قبائلی شخصیت نصیب اللہ کھوسہ نے متفقہ طور پر قرار داد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا اجلاس میں پٹ فیڈر کینال و ذیلی نہروں سمیت ربیع کینال کے زمینداروں و کاشتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر عبیداللہ ابڑو، جانی عبید ابڑو، حاجی خادم حسین کھوسہ، حاجی امداد بھنگر، حاجی اسرار احمد، لعل محمد بگٹی، نور محمد، نادر علی بگٹی، خاوند بخش جمالی، مہر اللہ جکھرانی، علی شیر، سید علی، شاندار بگٹی، قادر بگٹی، مجید صوبھانی، خدا بخش پتافی، وڈیرہ طور خان بگٹی، غلام یاسین، نور حسن، حیدر بگٹی، عبدالوہاب، ریئس پسند، خان محمد شالوانی اور عبدالخالق سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور قرار داد پر دستخط بھی کئے اجلاس میں ڈاکٹر محمد اسحاق سندرانی بگٹی نے ربیع کینال بچاؤ تحریک اور اس کی جلد کابینہ تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔