گورنر بلوچستان کی طرف سے سریاب روڈ  بم دھماکے کی مذمت  

Oct 19, 2021

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے سریاب روڈ پر پولیس وین کے قریب بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گورنر بلوچستان نے تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکار کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں