افغانستان میں کئی بر س بعد انسداد پولیو مہم کا اعلان، اقوام متحدہ کا خیرمقدم 

کابل (اے پی پی)  افغانستان میں کئی سالوں بعد پہلی قومی انسداد پولیو مہم 8 نومبر سے شروع ہو گی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ طالبان کی حکومت کی مکمل حمایت سے افغانستان میں 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کی ویکسی  نیشن مہم 8 نومبر سے شروع ہو گی۔ بیان میں طالبان حکومت کی جانب سے گھر گھر جا کر انسداد پولیو مہم کی مکمل حمایت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔ طالبان نے فرنٹ لائن ورکرز میں خواتین کی شمولیت اور ہیلتھ ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے6  افراد جاں بحق ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت نے ایک بیان میں  بتایا کہ یہ واقعہ ضلع سپنگر میں پیش آیا۔  جاں بحق ہونے والوں  میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ شدید زخمیوں کو صوبائی دارالحکومت جلال آباد شہر کے علاقائی ہسپتال میں منتقل  کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن