کوئٹہ( این این آئی) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حمزہ خان ناصر نے کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بے گناہ اور معصوم افراد کو نشانہ بنارہے ہیں جوکسی بھی طرح بلوچستان کے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ،دہشت گرد ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے پولیس اورسیکورٹی اہلکاروں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔