12ربیع الاول، راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیا

 راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) 12ربیع الاول کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے سیکورٹی پلان جاری کردیامرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لئے 3700 سے زائد افسران و اہلکار جبکہ 500 کے قریب ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار فرائض سرانجام دینگے،ضلع بھر میں مرکزی جلوس کے علاوہ دیگر جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے 3000 کے قریب افسران و اہلکار فرائض سرانجام دینگے،راولپنڈی کے تمام تھانوں کی نفری بھی اپنے علاقہ میں جلوسوں کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔،راولپنڈی میں 12 ربیع الاول کے روز مرکزی جلوس سمیت 101 جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے 7000سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ شہریوں کا تحفظ اور سہولت اولین ترجیح ہے، سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ12 ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...