دوکروڑساڑھے 7لاکھ  روپے کے چیک ڈس آنر

Oct 19, 2021

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )دو کر وڑ ساڑھے 7لاکھ روپے کے چیک ڈس آنر ہو گئے تھانہ آبپارہ کو سجاد احمد نے بتایا کہ غلام مرتضیٰ نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 20لاکھ روپے اک چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ کراچی کمپنی کو شبیر خان نے بتایا کہ جی ایٹ کے علاقے میں  محمد اسحاق نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں1کروڑ 10لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ رمنا کو جی الیون کے محمد اسماعیل نے بتایا کہ اویس سجاد نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 77لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔، تھانہ آبپارہ کو محمد یونس نے بتایا کہ شہناز بی بی وغیرہ نے پلاٹ فروخت کرنے کے بہانے 50ہزار روپے ہتھیا لئے۔

مزیدخبریں