اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھونے کہا ہے تحریک انصاف کی حکومت کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے سابقہ حکمرانوں نے ملک و قوم کی بہتری او ر آنے والی نسلو ں کو صحت مند ماحول دینے کے بارے میں نہیں سوچا انہیں اپنی تجوریاں بھرنے سے فرصت نہیں تھی موجودہ حکومت ملک و قوم کی بھلائی و خیر خواہی کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔