راولپنڈی( جنرل رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع اسلام آباد کی عالمگیر ہفتہ وحدت و اخوت کمیٹی کا اجلاس کنوینر علامہ راجہ بشارت حسین امامی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں 12تا18ربیع الاول جشن میلاد النبی ؐ اور ولادت پرنور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے سلسلے میں محافل میلاد‘جلسوں ‘کانفرنسوں اور سیمیناروں کا انعقاد کیا جائیگا۔علامہ راجہ بشارت امامی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی این ایف جے کی وحدت و اخوت کمیٹی منگل12ربیع الاول کو اسلام آباد کے مرکزی جلوس میلاد النبی ؐمیں بھرپورشرکت کرے گی۔انہوں نے تمام عاشقان مصطفی سے اپیل کی کہ وہ خوشبو لگا کر سفید لباس میں ملبوس ہو کر خشوع و خضوع کے ساتھ جلوس میں جوق درجوق شرکت کریں۔