جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) معروف سیاسی سماجی شخصیت شیخ عاصم مظہر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیری مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے پاکستانی حکومت نے ہمیشہ دوستی اورامن کا پیغام دیا مگر بھارت نے جواب میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مزید سفاکی کا نشانہ بنایا جو قابل برداشت نہیں ہم ہر فورم پر کشمیر کی بات کرتے رہیں گے اور اسے آزاد کرا کر دم لیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، شیخ عاصم مظہر نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت اورایل او سی کی آئے روز خلاف ورزی کر کے بھارت خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے ۔
پاکستانی حکومت نے ہمیشہ دوستی اورامن کا پیغام دیا: عاصم مظہر
Oct 19, 2021