عیدمیلاد النبیؐ پرپیغام مصطفیؐ کو اپنانے کا بھی عہد کرنا ہوگا: دائود رضوی 

Oct 19, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا محمد دائود رضوی نے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر عالم اسلام کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اس مقدس دن وطن عزیز پاکستان و عالم اسلام کی سلامتی اور فلسطین و کشمیر وغیرہ کے مسلمانوں کی آزادی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ زندگی میں ایک مرتبہ پھر ہمیں اس بابرکت دن کے فیوض و برکات حاصل ہورہے ہیں۔یہی وہ دن ہے جب ہمارے آقا و مولی صلی اللہ علیہ وسلم نے کائنات آب و گل میں ظہور فرمایا۔صاحبزادہ محمد دائود رضوی نے مزید کہا کہ اس دن میلاد مصطفی منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں پیغام مصطفیؐ کو اپنانے کا بھی عہد کرنا ہوگا۔پیغام مصطفی اپنانے سے ہمیں خدا و رسول کی خوشنودی حاصل ہوگی اور ہمیں دین و دنیا میں حقیقی کامیابیاں ملیں گی۔

مزیدخبریں