انجمن کاشتکاران اور ہائی سکول مخدوم رشید کے اشتراک سے بچوں میں مقابلہ حسن نعت

Oct 19, 2021

مخدوم رشید(نامہ نگار)انجمن کاشتکاران اور گورنمنٹ ہائی سکول مخدوم رشید کے باہمی اشتراک سے 15سال سے کم عمر بچوں کے درمیان مقابلہ حسن نعت ہوا جس میں نجی، سرکاری اور مدارس کے بچوں نے شرکت کی۔نتائج کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول مخدوم رشید کے طالب علم سانول ارشد نے پہلی، گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 4ایم آر کے طالب علم محمد رضوان نے دوسری جبکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر1مخدوم رشید کے طالب علم محمد انس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انجمن کاشتکاران کے صدر چوہدری غلام مرتضیٰ نے کہا بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے وگرام منعقد کروانے کی کوشش کی ہے۔ سید شاہد حسین شاہ ہاشمی نے کہا کہ نعت ایک روحانی عمل ہے،سینئر ہیڈ ماسڑ سجاد حسین خان نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں