صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حضور اکرمﷺ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے۔حضورﷺ سےمحبت ہرمسلمان کے ایمان کاحصہ ہے۔
صدرعارف علوی نے عیدمیلادالنبیﷺ کےموقع پرپیغام میں کہا ہے کہ حضورﷺنےمساوات،بھائی چارے،عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دیا۔انکا کہنا ہے کہ آپﷺرنگ،نسل،زبان اوروطن سےبالاترایک ملت کاقیام عمل میں لائے۔ موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نےحضوراکرم ﷺکومعبوث فرماکرانسانیت پراحسان فرمایا۔اللہ تعالیٰ نےآپؐ کوتمام جہانوں کےلیےرحمت بناکربھیجا۔آپﷺکایہ اعجازہےجانی دشمنوں کوایک دوسرےکاخیرخواہ بنادیا۔