پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ , بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا

پاک بحریہ نے ایک بار پھر بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ نے ایک بار پھر چوکس رہنے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور سولہ اکتوبر کو بھارتی آبدوز کو بلاک کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ سیکیورٹی حالات میں پاک بحریہ ملکی سمندری حدود کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے۔پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی نیول سب میرین کو پاک بحریہ کے لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول ایئر کرافٹ نے پاکستانی حدود سے بہت پہلے ہی دیکھ لیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن