یونیورسٹیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی ہیں.وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

Oct 19, 2021 | 22:49

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یونیورسٹیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے یہ بات منگل کےر وز لاہور میں یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔وزیراعلیٰ نے یونیورسٹیوں کے تدریسی عملے اور ملازمین کے لئے تنخواہوں میں فرق کم کرنے کے الاؤنس کی منظوری دی۔انہوں نے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے ہر ضلع میں سمارٹ یونیورسٹیوں کے قیام پرکام جاری ہے۔

مزیدخبریں