پنجاب بھر میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ, 24گھنٹےمیں تین سو چوہتر کیسز رپورٹ

 پنجاب بھر میںڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے،24گھنٹےمیں صوبے میں ڈینگی کے تین سو چوہتر کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبہ پنجاب میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ افراد میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں تین سو چوہتر افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا۔ گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے257مریض رپورٹ ہوئے جبکہ راولپنڈی71،بہاولنگر، بہاولپور، ملتان اور سرگودھا سے ڈینگی کے3 تین مریض رپورٹ ہوئےجس کے بعد رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 7,474 ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن