لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آل شریف کی کرپشن کی داستانیں اب گھر گھر دیکھی اور سنی جائیں گی۔ نیٹ فلیکس پر بننے والی ڈاکومنٹری میں شریف خاندان کی کرپشن کے چرچے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ مفرور نواز شریف کا عالمی کرپٹ ہونے کا ایک ثبوت یہ بھی کہ اس کی کرپشن کی داستانیں نیٹ فلیکس پر چلیں گی۔ مریم صفدر کہتی تھی کہ ویڈیو کبھی دفن نہیں ہوتی، اب ان کی کرپشن سے بھری ویڈیوز کا نظارہ پوری دنیا کرے گی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کرپشن کی بے تاج بادشاہ شریف فیملی کی ڈاکومنٹری فلم ریلیز ہونے والی ہے۔