اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اوپیک کے حوالے سے مملکت کیخلاف بیانات پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہم سعودی عرب کی طرف سے عالمی معاشی استحکام کیلئے مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے بچنے کی تشویش کی تعریف کرتے ہیں، پاکستان ایسے معاملات پرتعمیری سوچ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، سعودی عرب سے عرصہ دراز سے قائم پائیدار تعلق کا اعادہ کرتے ہیں۔