ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی وائس چیرمین سابق وزیر اعظم سینٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پیپلز پارٹی نے حالیہ ضمنی الیکشن میں کپتان اور نائب کپتان کی وکٹیں گرائی ہیں جن کا دعوی تھا ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا این اے 157 کے ضمنی الیکشن میں ملتان کے وکلا نے دھاندلی کا راستہ روکنے کے لئے جو اقدامات کئے انہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیلانی ہاوس میں پیپلز لائیرز فورم کے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کیا ۔ سابق وزیر اعظم نے کہا عوام نے عمران خان کے جھوٹے بیانیہ کو مسترد کر دیا جس کی وجہ سے ملتان میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور کراچی میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کو شکست ہوئی ۔
یوسف گیلانی
ضمنی الیکشن میںکپتان اور نائب کپتان کی وکٹیں گرائیں،یوسف گیلانی
Oct 19, 2022